تواضع کے بغیر طریق بے کار ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو داخلِ طریق ہوکر تواضع میسر نہیں وہ بالکل محروم ہے جیسے ایک امیر کبیر لڑکی سے کسی نے شادی کی لیکن وہ رتقاء تھی تو مقصودِ نکاح تو حاصل نہیں ہوا، خاوند کی نظر میں دو کوڑی کی نہیں۔ اسی طرح بدوں تواضع داخلِ طریق ہونا بیکار ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۴۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

