تواضع اور زہد
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اﷲ علیہ کو ایک صاحب مطبع میں ملازم رکھنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔ آپ نے فرمایا: ’’علمی لیاقت تو مجھ میں ہے نہیں۔۔۔۔۔ البتہ قرآن کی تصحیح کرلیا کروں گا۔۔۔۔۔ اس میں دس روپے دے دیا کرو۔۔۔۔۔‘‘۔
اسی زمانہ میں ایک ریاست سے تین سو روپیہ ماہوار کی نوکری آگئی۔۔۔۔۔ مولانا نے جواب لکھا: ’’آپ کی یاد آوری کا شکر گزار ہوں مگر مجھ کو یہاں دس روپے ملتے ہیں جس میں پانچ روپے تو میرے اہل و عیال کے لئے کافی ہوجاتے ہیں اور پانچ روپے بچ جاتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے یہاں سے جو تین سو روپیہ ملیں گے۔۔۔۔۔ ان میں سے پانچ روپے تو خرچ میں آئیں گے اور دو سو پچانوے روپے جو بچیں گے میں ان کا کیا کروں گا۔۔۔۔۔ مجھ کو ہر وقت یہی فکر رہے گا کہ ان کو کہاں خرچ کروں۔۔۔۔۔‘‘ غرض تشریف نہیں لے گئے۔۔۔۔۔ اﷲ اﷲ کیا تواضع اور زہد ہے۔۔۔۔۔ (خیر المال للرجال ص ۴۳)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

