تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ اور روزِ قیامت پر یقین رکھتا ہو وہ حمام (غسل خانہ) میں بے لنگی باندھے نہ جائے۔ (ترمذی)
معاویہ بن حیدہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ہم کس موقع پر بدن چھپائیں اور کس موقع پر ویسے ہی چھوڑ دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے اپنے ستر کو محفوظ رکھو سوائے بیوی یا باندی کے ۔ انہوں نے سوال کیا کبھی آدمی تنہائی میں ہوتا ہے ۔ آپ نے فرمایا تو پھر اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا مناسب ہے ۔ (ترمذی)
فائدہ: حدیث ِ مذکورہ سے یہ معلوم ہوا کہ تنہائی میں بھی بلا ضرورت برہنہ ہونا جائز نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ سے اور فرشتوں سے شرم کرنا چاہئے۔ (احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۹۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

