تنبیہ

تنبیہ

آخر میں اس امر پر تنبیہ بھی ضروری ہے چونکہ دین کا معاملہ بہت اہم ہے۔ عصمت انبیاء علیہم السلام کے ساتھ مخصوص ہے اور حفاظت صحابہ کرام کے لئے مختص ہے۔ باقی سلف صالحین یا اکابر پر اعتماد کی اہمیت اوپر ظاہر کی گئی ہے اس سے یہ ہرگز مرادنہیں کہ ان کی علی الاطلاق پیروی کا حکم ہے بلکہ بوجہ بشریت ان سے علمی خطا ہونا عملی کوتاہی… اس خطامیں ان کی پیروی بھی نہیں کرنی اور بے ادبی سے بھی گریز کیا جائے گا۔
کیونکہ انسان خطا کا پتلا ہے۔ جیسے صاحب مجالس ابرار لکھتے ہیں کہ ایک بڑے محدث عالم نے رکن یمانی کا استلام کرلیا۔ تو کسی نے متوجہ کیا کہ رکن یمانی کو بوسہ دینا تو جائز نہیں۔ تو فرمایا کہ مجھ سے سہو ہوگیا میں نے رکن یمانی کو حجر اسود سمجھ لیا تھا (اژدہام ہجوم سے نظر نہیں آیا) تو عمل کو کتاب سے ملایئے اور کتاب کو افراد ماہرین سے سمجھئے۔ (مجالس ابرار ص ۳۱ حصہ دوم)
البتہ کوئی شخص علماء امت کی اجتماعی رائے کے مقابلے میں اپنی رائے کو شدومد کے ساتھ صحیح کہے اور یہ سمجھے کہ سلف معصوم تو نہ تھے:۔
ہُمْ رِجَالٌ نَحْنُ رِجَالٌ یہ بھی غلطی ہے اور اس ذہنیت سے انسان کسی وقت بھی بڑی سے بڑی گمراہی میں ہوسکتا ہے۔
لہٰذا مذکورہ بالا تنبیہ میں عرض کی گئی ہدایت کو مدنظر رکھ کر اپنے بڑوں کی اتباع اور ان کی فہم پر اعتماد کرکے شریعت کی پیروی کی جائے۔
(ڈی آئی خان)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more