تمہارا دشمن ۱۷ ماہ میں غرق ہو گا
حضرت سید شاہ فتح قلندر جو نپو ری جب جو نپو رسے چلے گئے اور ضلع اعظم گڑھ میں قلندر پور (یو پی ۔۔۔۔۔بھارت) آباد کیا تو ایک روز وہاں کا راجہ بابوعظمت خاں قلندر پور شکار کھیلنے آیا ۔۔۔۔۔آپ بھی اپنے مریدوں کے ہمراہ شکار کھیلنے نکلے۔۔۔۔۔ آپ کے بھانجے کے پاس ایک نہایت عمدہ شکاری کتیا تھی۔۔۔۔۔ یہ شکارپر اس وقت حملہ کر تی تھی جب دوسرے شکاری کتے شکار کو قابو نہ کر پاتے اور شکار کو زندہ پکڑ لاتی تھی۔۔۔۔۔بابو عظمت خاں کو یہ کتیا بہت پسند آئی اور آپ سے مانگی آپ نے فر مایا یہ میرے بھانجے کی ہے ۔۔۔۔۔اگر تم کو دے دی ۔۔۔۔۔تو وہ ناخوش ہو گا اور اس کی ناخوشی مجھے منظور نہیں ہے ۔۔۔۔۔بابو عظمت خاں اس بات پر آپ سے بگڑ گیا اور ایذا رسا نی کے در پے ہو ا ۔۔۔۔۔آپ قلندر پو ر چلے گئے اور چلتے وقت فر مایا کہ ان شاء اﷲجب یہ ظالم پانی میں ڈوب کر مر جائے گا تب آؤں گا ۔۔۔۔۔چند روز بعد حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کو آپ نے خواب میں دیکھا ۔۔۔۔۔حضور علیہ الصلوۃ والثناء وا لسلام نے فر مایا کہ تمہارا دشمن ۱۷مہینہ میں غرق ہو جائے گا اور تعبیر اس کی سترہ مہینے میں ظاہر ہوئی ۔۔۔۔۔سترھویں مہینہ ہمت خاں بہادر تسخیر اعظم گڑھ کے لیے آلہ آباد سے کوچ کرتا اعظم گڑھ پہنچا ۔۔۔۔۔بابو عظمت خاں مقابلہ سے بھاگا اور کشتی پر سوار ہو کر کسی طرف روانہ ہوا مگر راستہ میں معہ اسباب کشتی ڈوب گئی ۔۔۔۔۔
سچ ہے باشیر دلان ہر کہ در افتاد بر افتاد (دینی دسترخوان جلداوّل)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

