تمام اذکار و اشغال سے مقصود شریعت کی پابندی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ تمام اذکار و اشغال سے مقصود یہ ہے کہ پابندی شرع نصیب ہو اور ان اذکار سے قلب میں گداختگی(نرمی ، سوز و گداز) پیدا ہوکر معین علیٰ الاستقامۃ ہو ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ چند روز تک لا الٰہ الا اللہ کر لینے سے سارے مراحل طے ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ معاملات و اخلاق کی درستی کوئی چیز ہی نہیں سمجھتے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

