تلاوت ِ قرآن ہدایت کا ذریعہ بنی
سندھ میں ہندو گھرانے کی ایک ہندو لڑکی اپنی مسلمان سہیلیوں کے ساتھ ان کے گھر آتی جاتی تھی۔ بچوں کی ماں بچوں کو قرآن پڑھاتی، یہ سنتی رہتی، ہر وقت آنا جانا تھا، ایسی مقناطیسیت پڑی کہ فدا ہو گئی۔ پوچھا کہ میں یہ کتاب پڑھ سکتی ہوں؟ بیٹی! اس کے لئے توکلمہ پڑھنا پڑے گا۔ کیسے؟ مسلمان بننا پڑے گا۔ کہنے لگی: ماں باپ ماریں گے، اسلام کی اجازت نہیں دیں گے۔ کہا یہ تو ضروری ہے۔ اس نے کہا: کچھ بھی ہو میں قرآن پڑھ کر رہوں گی۔ اس نے کلمہ پڑھ لیا۔ سہیلی کے ساتھ آتی جاتی رہی ، پڑھتے پڑھتے اس نے ناظرہ پورا کر لیا۔ جوان ہو گئی تو شادی کسی کٹر ہندو کے ساتھ ہو گئی۔ اب پریشان ہو گئی۔ اس نے قرآن پڑھانے والی باجی کو بتایا۔ بولی خالہ میں پریشان ہوں، کوئی طریقہ بتایئے ؟ خالہ نے کہا: گھبرائو نہیں، جب تیری شادی ہو گی، میں تجھے قرآن مجید جہیز میں دوں گی تنہائی میں پڑھتی رہنا، وہ مطمئن ہو گئی۔ خالہ نے کہا کہ میں کئی جوڑے خرید کر اس کا گفٹ پیک بنائوں گی، اس میں قرآن مجید بھی ہو گا۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا بہت ہی مضبوط پیکنگ میں سارا گفٹ بند کیا، پیکنگ اچھی کی، اور اسے رخصتی سے پہلے ہدیہ کیا اور تاکیدکی کہ یہ دلہن کے گھر ہی جا کر کھولا جائے۔ لڑکی نے ایسا ہی کیا، اسے اپنے کمرے میں کھولا اور اس میں سے قرآن مجید کو نکال کر محفوظ کر لیا۔ اب خاوند جب چلا جاتا تو یہ قرآن پڑھتی رہتی۔ قرآن کی وجہ سے اس کے اندر کا ایمان محفوظ رہا۔ اسی اثناء میں خاوند کو بلڈ کینسر ہوگیا، خون تبدیل کیا، خاطرخواہ علاج کیا، مگر فائدہ نہ ہوا۔ چنانچہ ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج سمجھ کر واپس گھر بھیج دیا۔ ایک دن خاوند رونے لگ گیا، دلہن نے پوچھا کیوں روتے ہو؟ کہا لگتا ہے میں تجھ سے جوانی میں جدا ہو جائوں گا۔ بیوی نے کہا میں آپ کو ایک دوائی پلاتی ہوں، اس سے آپ ٹھیک ہو جائیں گے لیکن وعدہ کریں اس کے بعد میں جو کچھ کہوں گی آپ وہی کریں گے۔ اس نے گلاس میں پانی لیا، اس میں اس نے دم کردیا، خاوند نے پوچھا کیا کر رہی ہو؟ اس نے کہا کہ بس اس کو پی جائیں، آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔ خدا کا کرنا ایسا ہی ہوا کہ اس کی حالت بہتر ہونے لگی، ہسپتال میں خون کا ٹیسٹ کروایا تو نیگٹو آیا، چہرے پہ سرخی آ گئی، خوش خوش گھر آیا کہ میں تو بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں۔ اب بیوی نے کہا: آپ نے وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کریں۔ خاوند نے کہا کیا کروں؟ بیوی نے کہا کہ اسلام کا کلمہ پڑھ لو! وہ ہکا بکا رہ گیا، یہ کیا کہتی ہو؟ بیوی نے کہا کہ تم نے وعدہ کیا تھا۔ دوسرے دن بیوی نے پھر مطالبہ کیا، خاوند نے کہا: تم کیوں ایسا کر رہی ہو؟ کیا تم مسلمان ہو؟ پھر بیوی نے پورا واقعہ سنایا کہ وہ قرآن کو سن کر مسلمان ہوگئی تھی۔ پھر اس نے بتایا کہ خالہ نے مجھے بتایا تھا کہ بیمار پڑ جائوتو سورۃ الم نشرح اور الحمد ﷲ پڑھ کر دم کرو، بیمار کو شفا ہو گی، میں نے یقین کے ساتھ یہ پڑھا اور آپ کو شفا ہو گئی۔ چنانچہ وہ مسلمان ہو گیا۔(ج 35ص264)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔