تقویٰ کی عجیب خاصیت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ تقویٰ کی خاصیت یہ ہے کہ جو تقویٰ اختیار کرے گا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو اچھے برے کی تمیز عطا فرمادیں گے اور حق اور باطل کی تمیز عطا فرمادیں گے۔اس لیے اگر حق اور باطل کی تمیز نہیں ہورہی اور مسئلہ سمجھ میں نہیں آرہا تو پہلے اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف رجوع کرو ، اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوگی ۔ اس لیے یہ بڑا عظیم نسخہ ہے جو نبی کریم سرور دوعالم ﷺ نے تلقین فرمایا ہے۔ جب کبھی تمہاری مرادیں پوری ہونے میں دیر ہورہی ہو تو استغفار کرو
۔،(درسِ شعب الایمان، جلد ۳، صفحہ ۲۱۷)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

