تقویٰ کا عجیب واقعہ

تقویٰ کا عجیب واقعہ

حضرت مفتی محمد حسن صاحب ؒ امر تسری رحمۃ اللہ علیہ کے پائوں پر ایک زہریلا قسم کا پھوڑا ہوگیا تھا جس نے رفتہ رفتہ ساری پنڈلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔۔۔۔۔ جب وہ زخم اوپر بڑھنے لگا تو اس وقت فلصین کے اصرار پر آپ ٹانگ کٹوانے پر راضی ہوگئے ۔۔۔۔۔
جب آپکی ٹانگ کاٹی گئی تو ڈاکٹروںکو خطرہ تھا کہ شاید آپ جانبر نہ ہوسکیں گے ۔۔۔۔۔ کرنل امیر الدین صاحب گھبرائے ہوئے تھے اور ٹانگ کاٹ رہے تھے اور ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب ٹانکے لگارہے تھے اور کرنل ڈاکٹر ضیاء اللہ صاحب نبض پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے ۔۔۔۔۔ وہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ مفتی صاحب بھی پریشان ہوں گے مگر آپ بالکل مطمئن تھے اور فرمایا کہ میرے لئے تو آج عید ہے ‘‘۔
ٹانگ کاٹنے سے قبل حسب دستور ڈاکٹروں نے ایسی دوا دینی چاہی کہ شدید تکلیف کا احساس نہ ہو یا ہو تو کم ہو ۔۔۔۔۔ مگر حضرت مفتی صاحب نے کوئی ایسی دوا لینے سے صاف انکار کردیا اور فرمایا :’’ مجھے میرے حال پر چھوڑ کر آپ اپنا کام شروع کریں ‘‘۔
ستر برس کی عمر ڈاکٹر صاحبان بڑے پریشان تھے طوعاً وکر ہاً ایک ٹیکہ لگاکر ران کاٹنی شروع کردی اس میں تقریباً ایک گھنٹہ لگا ۔۔۔۔۔آپریشن کے وقت جس ڈاکٹر نے آپ کے نبض پر ہاتھ رکھا ہوا تھا اُن کا بیان ہے کہ :’’ حیرت ہے کہ آپریشن کے شروع سے اختتام تک نبض کی رفتارمیں سرموفرق نہیں آیا اس آپریشن کے بعد جو درد ہوتا ہے اس کی شدت کا اور کوئی فرد مقابلہ نہیں کرسکتا مگر حضرت جس بشاشت کے ساتھ آپریشن روم میں داخل ہوئے تھے اسی کے ساتھ واپس ہوئے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ‘‘۔
حضرت علامہ سید سلیمان ندوی رحمتہ اللہ علیہ جب حضرت مفتی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی عیادت کو تشریف لائے تو آپ نے اس استقامت کا (جو کہ ٹانگ کٹنے کے وقت تھی ) راز پوچھا آپ نے فرمایا :’’ میں اس وقت اس تکلیف کے اجرجزیل کو خوشی میں جو متشکل ہوکرسامنے آگیا تھا ایسا محو ہوا کہ مجھے کچھ پتہ نہ چلا کہ کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔
ف : یہ عین الیقین کا مقام تھا کہ تکلیف تک احساس نہ ہوا ۔۔۔۔۔(تذکرہ حسن ص ۵۰)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more