تفویض و رضا سرمایہ سالک ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اکثر لوگ حالت ِ قبض میں پریشان ہوجاتے ہیں ۔ اس کا علاج یہ ہے کہ جب ایسی حالت پیش آئے تو یہ سمجھے کہ یہ سب خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور ہماری مصلحت کے موافق ہے اور ہم کو نہ قبض سے غرض سے نہ بسط سے، نہ ان دونوں کے عدم سے بلکہ جو حالت ہو ہم اس پہ راضی ہیں اور اسی کو خدا تعالیٰ کا فضل اور اپنی مصلحت سمجھتے ہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

