تعمیلِ حکم کی ایک نظیر
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت رسول مقبول ﷺ ایک دفعہ جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے اور بعض لوگ پریشان پھر رہے تھے ۔ آپ ﷺ نے ان کو بٹھلانے کے لئے ارشاد فرمایا ۔ اجلسوا ( بیٹھ جاؤ)۔ اس وقت ایک صحابی دروازہ پر تھے ۔ جس وقت آپ ﷺ کی مبارک زبان سے اجلسوا کا لفظ ان کے کان میں پہنچا ، وہ اسی وقت دروازہ ہی پر بیٹھ گئے ۔ ہر چند یہ حکم ان کے لئے نہ تھا لیکن شدتِ اطاعت غالب آگئی اور گوارا نہ ہوا کہ آپ ایک حکم فرمائیں ، خواہ کسی کو سہی اور اس کی تعمیل نہ کی جائے۔ مسلمانو! تم میں ذوق اور محبت نہیں ۔ طلبِ صادق تم میں نہیں پائی جاتی۔ اگر محبت اور طلب ہوتی تو ہرگز شبہات اور اعتراضات پیش نہ آتے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

