تعلیمِ کتبِ دینیہ پر گزارے سے زیادہ تنخواہ لینا جائز ہے

تعلیمِ کتبِ دینیہ پر گزارے سے زیادہ تنخواہ لینا جائز ہے

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ایک مولوی صاحب نے دریافت کیا کہ تعلیمِ کتبِ دینیہ پر گزارے کی ضرورت سے زیادہ اجرت لینا جائز ہے؟ اس پر فرمایا کہ ہاں جائز ہے، خصوصاً اس زمانے میں کیونکہ مباشرتِ اسباب طبعاً قناعت اور اطمینان کے حصول کا سبب ہے ، اور بوجہ ضعفِ طبائع آج کل یہ قناعت اور اطمینان بڑی نعمت ہے۔ باقی یہ کہ ضرورت سے زیادہ کیسے اجازت ہوگی؟ سو ضرورت دو قسم کی ہے۔ ا۔ حالی۔ ۲۔مالی ، پس بعض مصالح کے سبب تو بلاضرورت بھی ایسے ابواب کا قبول کرلینا مستحسن قرار دیا گیا، چنانچہ صاحبِ ہدایہ نے رزقِ قاضی کے قبول کرنے میں خاص مصلحت بیان کی ہے۔ یہی مصلحت مدرسی کی تنخواہ لینے میں بھی ہے کہ سلسلہ جاری رہنے سے اہلِ اعانت کی عادت رہے گی، نیز اس سے انکار کرنے میں در پردہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ پر اعتراض ہے کیونکہ ان کے نزدیک یہ بالکل جائز ہے اور اگر اس میں طمع کا شبہ ہو تو اتنی طمع بھی جائز ہے ۔

چون طمع خواہد زمن سلطان دیں

خاک بر سر قناعت بعد ازیں

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more