تعلق مع اللہ کے لوازم
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ تعلق مع اللہ کے لیے دو چیزیں لازم ہیں : سہولت ِ طاعت، دوامِ ذکر ۔ جس کسی سے محبت ہوجائے تو اس کے ساتھ ایسا تعلق ہوجاتا ہے کہ اکثر اوقات اس کی یاد رہتی ہے ۔ میں تو اس کو یوں تعبیر کرتا ہوں کہ دوامِ طاعت اور کثرتِ ذکر کیونکہ ذکر میں تو کسی وقت غفلت بھی ہو ہی جاتی ہے ۔ اس لیے یہاں بجائے لفظ دوام کے لفظ کثرت لایا گیا۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۳۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

