تعلق مع اللہ کا خاصہ (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ جب دل ایک دفعہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے لگ جاتا ہے تو پھر دنیا والوں سے اس طرح سے نہیں لگتا کہ آدمی کسی دوسرے آدمی کی خوشامد کرتا پھرے یا دوسروں کی ملامت کی پرواہ کرتا رہے ۔ اب دنیا والوں کی پرواہ نہیں کیونکہ اب تو دل ایک ہی محبوب سے لگ چکا
۔(تربیتی مجالس،رمضان المبارک ۱۴۴۴ھجری )۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

