تعدد ازواج کا باعث اور محرک
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ تقویٰ ایک ایسی پیاری چیز ہے کہ اس کا خیال ہر انسان کو سب باتوں سے مقدم رکھنا چاہیے۔ قدرت نے بعض آدمیوں کی بہ نسبت بعض آدمیوں کو زیادہ قوی الشہوۃ بنایا ہے اور ایسے آدمیوں کے لیے ایک عورت کافی نہیں ہوسکتی اور اگر ان کو دوسرا یا تیسرا یا چوتھا نکاح کرنے سے روکا جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تقویٰ کو چھوڑ کر بد کاری میں مبتلا ہو جائیں گے اور زنا ایسی بد کاری ہے جو انسان کے دل سے ہر پاکیزگی اور طہارت کا خیال دور کر دیتی ہے اور اس میں ایک خطرناک زہر پیدا کر دیتی ہے ۔ اس لیے ان لوگوں کے لیے جو قوی الشہوۃ ہیں ضرور ایسا کوئی علاج (یعنی نکاحِ ثانی) ہونا چاہیے جس سے وہ زنا جیسی بد کاری میں پڑنے سے بچے رہیں۔(صفحہ ۳۷۱،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

