تصویر کی طرف دیکھنا
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر تصویر قصداََ دل خوش کرنے کو دیکھے تو حرام ہے اور اگر بلا قصد نظر پڑ جائے تو کچھ حرج نہیں۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ اگر صنعت (کاریگری ) کے لحاظ سے دیکھے تو کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ تصویر بنانے والے کی صنعت کیا چیز ہے ، صانع حقیقی (یعنی اللہ تعالیٰ) کی بعض مصنوعات کو دیکھنا بھی حرام ہے جیسے عورتوں، امردوں(نوعمر خوبصورت لڑکوں) کو صنعت کی نظر سے دیکھنے لگے۔ فقہاء نے اس کو خوب سمجھا ، لکھتے ہیں کہ اگر شراب کی طرف فرحت کے لئے نظر کرے تو حرام ہے کیونکہ قاعدہ ہے کہ اچھی چیز کو دیکھ کر رغبت ہوتی ہے۔(احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۹۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

