تسکین و راحت پردے کے اندر ہے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ خواتین یہ نہ سمجھیںکہ پردہ ہمارے لیے دشواری کا سبب ہے بلکہ عورت کی فطرت میں پردہ داخل ہے اور ’’عورت‘‘ کے معنی ہی ’’چھپانے والی چیز‘‘ کے ہیں اور پردہ عورت کی سرشت میں داخل ہے۔ اگر فطرت مسخ ہوجائے تو اس کا تو کوئی علاج نہیں لیکن جو تسکین اور راحت پردہ کی حالت میں ہوگی ، وہ تسکین بے پردگی اور کھلم کھلا اور علانیہ رہنے کی حالت میں نہیں ہوگی ، لہٰذا پردہ کا تحفظ حیاء کا ایک لازمی حصہ ہے۔
۔(اصلاحی خطبات، جلد۱، صفحہ ۱۵۴)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

