تسلیم حق
ایک مرتبہ لوگوں نے نواب بہاولپور سے شکایت کی کہ مولوی نور محمد صاحب عام مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں ۔۔۔ نواب صاحب نے انہیں بلایا اور اسکی وضاحت چاہی ۔۔۔ مولوی نور محمد صاحب نے کہا حاشا وکلا میں تو عام مسلمانوں کی پائے خاک بھی نہیں میں تو آپ جیسے مسلمانوں کو کافر کہتا ہوں ۔۔۔ نواب صاحب نے نہایت تحمل سے پوچھا مجھ میں کفر کی کونسی بات ہے جبکہ ستر عالم ہر وقت میرے ساتھ رہتے ہیں ۔۔۔ آپ نے فرمایا وہ بھی گمراہ ہیں کیونکہ شریعت میں چار سے زائد عورتیں رکھنی حرام ہیں جبکہ آپکے پاس ایک سو بیس عورتیں ہیں اس طرح آپ نے حرام کو حلال بنایا ہوا ہے
اس پر نواب صاحب بہت خوش ہوئے اور کہا کہ میں چار کے علاوہ باقی عورتوں کو طلاق دیتا ہوں۔۔۔ مولانا نے فرمایا طلاق کیسی آپ ان کو جازت دیدیں ۔۔۔ پھر نواب صاحب نے مولانا کو ایک ہزار اشرفیاں انعام میں دینی چاہئیں مگر مولانا کی خود داری نے لینے سے انکار کردیا۔۔۔(ماخوذ از غیر مطبوعہ ملفوظات مولانا عبدالمجید پچھرانوی رحمہ اللہ )
