تجارت کرنے والے کے لئے نرمی اختیار کرنا ضروری ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت جابرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو اس شخص پر کہ نرم ہو بیچنے کے وقت اور خریدنے کے وقت اور اپنا حق مانگنے کے وقت۔ اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ معاملات میں زیادہ تنگی نہ کیا کریں کہ ایک ایک کوڑی پر رال ٹپکاتے پھریں یا ذرا سے مطالبہ کے لئے دوسرے کی جان کھائیں۔آدمیت اور مروت بھی کوئی چیز ہے۔
نیز فرمایا کہ نرمی کرنا بھی تجارت کے لئے ضروری معلوم ہوتا ہے ایک حدیث میں بھی آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے ایسے شخص پر جو چشم پوشی کرے جب بیچے اور چشم پوشی کرے جب خریدے۔ اور دوسری حدیث میں ہے کہ نرمی نہیں ہوتی کسی چیز میں مگر اس کو مزین کر دیتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

