تبلیغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری دستور العمل (پہلی قسط)۔
(۱)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔ (۱) ہر شخص پہلے دین میں خود پختہ اور مضبوط ہو، احکام پر عمل کرنے میں اور دوسروں تک پہنچانے میں نہ کسی سے مرعوب ہو ، نہ کسی کی مروت و تعلق کی پرواہ کرے ، اللہ تعالی سے بڑھ کر کون ہے جس کے لیے احکام اللہ کوترک کیا جائے۔
۔(۲) ہر شخص کو چاہئے کہ کسی جلسہ ومجلس کو احکام الہیہ کے پہنچانے سے خالی نہ رکھے۔
۔(۳) جب کسی دنیاوی غرض ، تجارت، ملازمت وغیرہ کے سلسلہ میں بھی کسی سے ملنا ہو تو حسبِ موقع باتوں باتوں میں کلمہ حق ضرور پہنچا دیا جائے۔
۔(۴) رات دن میں کوئی وقت اس کام کے لیے بھی نکالا جائے جس میں غیر مسلموں کو اسلامی احکام پہنچائے جائیں اور برے کاموں سے روکا جائے۔
۔(۵) احکام کے پہنچانے میں ہمیشہ نرم ہونا چاہئے ۔ البتہ جن پر اپنی حکومت ہے جیسے بیوی ، بچے نوکر ، شاگرد
وغیرہ ان کو پہلے نرمی سے نصیحت کی جائے۔ پھر بتدریج ( یعنی آہستہ آہستہ) سختی سے سمجھایا جائے۔
۔(۶) باریک و اختلافی مسائل میں دخل نہ دے کیونکہ یہ علماء کا کام ہے۔ سختی کا جواب سختی سے نہ دے، صبر و تحمل سے کام لے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

