تالیفات اشرفیہ کے بارہ میں مفتی تقی عثمانی مدظلہ العالی کی رائے :حضرت حکیم الامت مجددالملّت مولانا محمد اشرف علی تھانوی نَوّر اللہ مرقدہ کے مواعظ و ملفوظات و تالیفات کے بارے میں رائے گرامی
ارشاد فرمایا کہ میرے نزدیک اس دور میں دین کی صحیح سمجھ پیدا کرنے کے لئے، دین کا صحیح طریقہ سیکھنے کے لئے حضرت حکیم الامت مجددالملّت مولانا محمد اشرف علی تھانوی نَوّر اللہ مرقدہ کی تالیفات ، ان کے مواعظ و ملفوظات سے بڑھ کر کوئی بھی طریقہ مؤثر نہیں۔ کوئی مجھے شخصیت پرستی کا طعنہ دے تو دیا کرے ، کوئی مجھے یہ کہے کہ یہ جانب داری سے کام لے رہا ہے تو کہا کرے لیکن میں نے پہلے یہ بات تقلیداََ مان لی تھی ، اب تحقیقاََ کہہ رہا ہوں کہ اس دور میں دین کی سمجھ اور اس پر عمل کا مزاج و مذاق جو حضرت حکیم الامت مجددالملّت مولانا محمد اشرف علی تھانوی نَوّر اللہ مرقدہ کی تصانیف اور مواعظ و ملفوظات میں ملے گا ، اس دور میں کہیں اور نہیں ملے گا۔
۔(دارالعلوم کراچی ۱۴۳۰ھ میں دورۂ حدیث کے طلبہ سے خطاب)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

