تارک الدنیا کون ہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ایک صاحب نے ایک درویش کی مدح کرتے ہوۓ ذکر کیا کہ وہ تارک الدنیا ہیں ، آبادی میں رہنا پسند نہیں کرتے ، جنگل میں رہتے ہیں ۔ فرمایا کہ تارک الدنیا ہونے کے ساتھ جنگل میں رہنا تو لازم نہیں ۔ پھر جب دل دنیا سے بیزار ہے تو اس کو پہاڑ اور جنگل ہی کی کیوں سوجھتی ہے ۔ یہ بھی تو دنیا ہی میں ہیں ۔ارے بندۂ خدا شہر میں رہو ۔ کوئی پھاڑتا ہے ، کاٹتا ہے اور اکثر احوال میں اصل سبب اس کا ایک اور چیز ہے ۔ وہ نفس کا کید ہے جس کو ہر ایک شخص نہیں سمجھ سکتا ۔ یہ نفس بڑا چالاک اور مکار ہے ۔سوجھاتا ہے ایسی باتیں کہ ایسا کرنے سے شہرت ہوگی ، نام ہوگا ، لوگ تارک الدنیا سمجھیں گے تو اس نے دنیا ہی کے واسطے دنیا کو ترک کیا ، پھر دنیا کہاں ترک ہوئی ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

