بے پردگی کے حامی
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جتنے لوگ بے پردگی کے حامی ہیں سب میں دو چیزیں مشترک ہیں ’’بے حیائی‘‘ اور ’’عیاشی‘‘ ۔ واقعی ایسے ہی لوگ بے پردگی کے حامی بنے ہوئے ہیں جن کو دین سے بے تعلقی ہے لیکن اگر ان میں دین نہیں تب بھی غیرت بھی تو آخر کوئی چیز ہے۔
نیز فرمایا کہ جن لوگوں نے پردہ اٹھا دیا ہے اور بے پردگی کے حامی ہیں ، یہ لوگ بے غیرت ہیں ۔ احکامِ شرعیہ کے علاوہ طبعی غیرت بھی تو اس سے مانع ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ بے غیرت، بے حیا پہلے ہی سے تھے اسی لئے انہوں نے دین کو دنیا کی خواہشات اور نفسانیت کا تابع بنا دیا ، کیا یہ اسلام ہے ؟ (احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۳۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

