بے نفسی کی کیفیت
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ:ایک مرتبہ مولانا (فتح محمد صاحبؒ) ظہر کے وقت مسجد میں تشریف لائے۔۔۔۔۔ مولانا کی آنکھیں چونکہ ہمیشہ مریض رہتی تھیں۔۔۔۔۔ اس لئے مولانا چادرہ آنکھوں کے سامنے ڈال کر چلا کرتے تھے۔۔۔۔۔ مسجد میں آ کر ایک لوٹا اٹھانے لگے جو ایک طالب علم انہیں کے واسطے جھکا ہوا بھر رہا تھا۔۔۔۔۔ اس نے دیکھا تو وہ سمجھا اور کوئی ہے اس نے مولانا کی انگلی دبا کر جھڑک کر کہا کہ رکھ کہاں لئے جاتا ہے مولانا نے وہیں رکھ دیا۔۔۔۔۔ پھر اس نے دیکھا تو خود مولانا تھے نہایت شرمندہ ہوا اور معافی چاہنے لگا۔۔۔۔۔ مولانا پر کچھ بھی اثر نہیں ہوا۔۔۔۔۔(ص ۹۵ م نمبر۱۳۲ حسن العزیز جلد اول)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

