بے فکری جرمِ عظیم ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اکثر لوگ ناتمام یا بے تحقیق بات کر دیتے ہیں جس سے دوسروں کو غلط فہمی یا اذیت ہوتی ہے تو یہ(بظاہر) اپنی ذات میں معمولی بات ہے لیکن اس کا منشاء ہے بے فکری اور وہ جرمِ عظیم ہے۔ لیکن باوجود اس جرمِ عظیم کے اگر کسی کا فہم صحیح ہے تو اس سے امید اصلاح کی ہوتی ہے، ذرا توجہ کرے گا تو قصدِ اصلاح سے یہ مرض بے فکری کا جاتا رہےگا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

