بے حیائی و بے باکی و بے غیرتی
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل بے پردگی کی زہریلی ہوا چل رہی ہے ، بڑی ہی خطرناک چیز کی طرف مخلوق جارہی ہے ، اس کے نتائج نہایت ہی خراب نکلیں گے ۔ بے حیائی کا بازار تو پہلے ہی سے کھلا ہوا تھا اب بیباکی بھی شروع ہوگئی ہے اور غضب یہ ہے کہ قرآن و حدیث سے اس پر استدلال کرتے ہیں (یعنی بے پردگی کے جواز پر ) جو سراسر دین کی تحریف ہے ، یہ سب بے حیائی کے کرشمے ہیں ، بڑے ہی فسق و فجور اور الحاد کا زمانہ ہے ، چاروں طرف سے دین پر حملے ہو رہے ہیں ۔ ہر شخص الاماشاء اللہ نفسانیت پر اترا ہوا ہے ، جانوروں کی طرح آزاد ہیں ، بالکل بے مہار ہیں، جو چاہے کریں کوئی روک ٹوک کرنے والا نہیں ۔ برے کام اچھے سمجھے جارہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا سے خیر و برکت رخصت ہوگئی ، آئے دن ارضی و سماوی (زمین و آسمان سے) بلاؤں کا ظہور ہورہا ہے لیکن عبرت پھر بھی نہیں ، حق تعالیٰ سب کو ہدایت فرمائیں۔(احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ۳۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

