بے ادبی کی وجہ سے علمی فیض سے محرومی
بہت سے ایسے فضلاء ہماری نگاہوں میں ہیں جنہوں نے دارالعلوم دیوبند میں تعلیم پائی۔۔۔۔ اچھے ذی استعداد تھے مگر اساتذہ سے بے ادبی کا معاملہ تھا۔۔۔۔ وہاں سے فارغ ہونے کے بعد علم کی خدمت سے محروم رہے۔۔۔۔ کوئی دکانداری کررہا ہے کوئی گاڑی چلا رہا ہے۔۔۔۔ یہ نصیب نہیں ہوا کہ محدث یا مفسر بن کر بیٹھیں اور ایسے بھی ہماری نگاہوں میں ہیں کہ استعداد اور علمی قوت بہت محدود تھی۔۔۔۔ لیکن تادب اور خدمت اتنی تھی کہ رات دن اساتذہ کی خدمت میں ادب کے ساتھ لگے رہتے۔۔۔۔ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ اتنی خدمت کررہے ہیں کہ بڑے بڑے ذی استعداد‘ فضلا اتنی نہیں کررہے تو مقبولیت ان کے اندر ادب کی وجہ سے پیدا ہوگئی۔۔۔۔
