بیوی کی قربانی اور سب سے بڑا کمال
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بیوی کیسی بھی ہو ، پھوہڑ ہو یا بد تمیز ، اس نے تمہارے واسطے اپنی ماں کو چھوڑا، اپنے باپ کو چھوڑا ، سارے کنبہ کو چھوڑا۔ اب اس کی نظر صرف تمہارے ہی اوپر ہے ، جو کچھ ہے اس کے لیے ایک شوہر کا دم ہے ، لہٰذا انسانیت کی بات یہی ہے کہ ایسے وفادار کو کسی قسم کی تکلیف نہ دو۔
نیز فرمایا کہ بیوی کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ آپ کی خاطر اس نے اپنے سب تعلقات کو چھوڑ دیا۔ چنانچہ اگر اس کے ماں باپ یا اور کسی عزیز کے ساتھ شوہر کی ان بن ہوجائے تو عورت عموماً شوہر کا ساتھ دیتی ہے ، ماں باپ کا ساتھ نہیں دیتی مگر اس پر بھی بعض مرد ان پر بہت زیادتی کرتے ہیں ، باوجود یہ کہ وہ ان پر ایسی فدا ہیں مگر بعض لوگ ان کے ساتھ جوتے ہی سے بات کرتے ہیں ، باندی اور غلام سے بھی بدتر رکھتے ہیں اور بعض لوگ کھانے کپڑے کی بھی خبر نہیں رکھتے۔(صفحہ ۷۴،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

