بیوی کا روحانی نفقہ بھی واجب اور شوہر پر لازم ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی حمۃ اللہ علیہ
نفقات روحانیہ سے مراد دینی تعلیم و تربیت ہے۔ جس طرح بیوی اور اولاد اور متعلقین کی جسمانی تربیت ضروری ہے اسی طرح علم و اصلاح کے ذریعہ سے ان کی روحانی تربیت اس سے زیادہ ضروری ہے۔ قرآن مجید میں نص صریح ہے قوا انفسکم واهليكم نارا یعنی اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو یعنی اہل و عیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔ اور حدیث پاک میں ہے کلکم راع وكلكم مسؤول عن رعيته يعنى تم میں سے ہر ایک حاکم و نگہبان و ذمہ دار ہے اور قیامت کے روز تم میں سے ہر ایک سے اپنے محکوم ماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

