بیوی بڑی محسن ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ عورتوں کا ایک حق تو اس واسطے ہے کہ وہ بے کس بے بس ہیں ۔ دوسرے اس واسطے بھی حق ہے کہ وہ تمہاری دوست ہیں اوردوستی کی وجہ سے حق بڑھ جاتا ہے ، پھر وہ تمہارے دین کی محافظ بھی ہیں۔ بیوی اس لحاظ سے بھی قابلِ قدر ہے کہ اس سے دین کی حفاظت اور خیالاتِ فاسدہ کی روک ہوتی ہے، اس درجہ میں وہ بڑی محسن ہیں۔ جو لوگ دیندار ہیں وہ اس احسان کی قدر کرتے ہیں ، اس لیے بیوی کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ وہ دین و دنیا دونوں کی معین ہے اور اس کے حقوق کی رعایت بہت ضروری ہے کیونکہ اس میں چند در چند خصوصیات ہیں جن میں سے ہر ایک صفت کے بہت سے حقوق ہیں۔(صفحہ ۷۳،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

