بیاہ شادی میں سادگی ہی مطلوب ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ احادیث سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ نکاح نہایت سادی چیز ہے ۔ بعض روایات میں ہے کہ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح ہوا تھا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ مجلس میں موجود نہ تھے ۔ حضور ﷺ نے خطبہ پڑھ کر یوں فرمایا تھا ’’ان رضی علی بذلک‘‘ یعنی اگر علی اس نکاح کو منظور کریں ۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خبر ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے قبول کیا ، کیسا سادہ نکاح ہے جہاں دولہا بھی موجود نہ تھے۔ (صفحہ ۲۷۶،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں
