بہت مبصر شیخ کامل کی ضرورت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ایک دوست بہت ڈرتے ڈرتے کہتے تھے کہ مجھے یہ ڈر معلوم ہوتا ہے کہ کبھی اللہ میاں اس پر خفا نہ ہوں کہ تو اتنا متقی کیوں تھا؟ پھر فرمایا کہ حال بھی عجیب چیز ہے، بعض وقت رخصت سے گزر کر عزیمت پر عمل کرنے سے دعویٰ کی صورت ہوجاتی ہے ، اس سے ڈر لگتا ہے ۔ عجیب نازک رستہ ہے ، بعض دفعہ جب اس رستہ میں غلطی ہوتی ہے تو کفر سے اِدھر نہیں رکتا ۔ بہت ہی نازک طریق ہے، اس لیے بہت مبصر شیخ کامل کی ضرورت ہے اور اس شیخ کو بھی خود تنبیہ علی الاغلاط کی ضرورت ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

