بہت زیادہ حسین بیوی ہونے میں بھی کبھی فتنہ ہوتا ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل لوگ منکوحہ عورتوں میں حسن و جمال کو دیکھتے ہیں حالانکہ راحت اور فتنوں سے حفاظت آج کل اسی میں ہے کہ بیوی زیادہ حسین و جمیل نہ ہو ، حسن و جمال کی کمی قدرتی وقایہ(آڑ، حفاظت) ہے۔ گو حسن و جمال خدا کی نعمت ہے لیکن آج کل اس میں فتنہ کا احتمال غالب ہے۔ کبھی فتنہ اس طرح ہوتا ہے کہ حسین بیوی پر فریفتہ ہو کر ماں باپ کو ناراض کر کے اور دین سے دوری اختیار کر کے فتنہ میں مبتلا ہو جاتا ہے جس کا سبب یہی بیوی کا عشق ہوتا ہے۔(صفحہ ۱۳۵،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

