بھولا ہونا کمال نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ خوب سمجھ لو کہ بزرگوں میں زیادہ کامل وہ ہے جس کی حالت نبی ﷺ کے زیادہ مشابہ ہو۔سو کوئی نبی بھولا نہیں ہوا ، جتنے نبی ہوئے ہیں سب نہایت ہوشیار اور بیدار مغز تھے ۔ پس زیادہ کامل وہی ہوگا جو نہایت ہوشیار ہو ، بھولا ہونا کوئی کمال نہیں، بھولا آدمی بھی سمجھے گا کسی کے مکر کو؟ جب انسان ہی کے مکر کو نہ سمجھے گا تو شیطان کے مکر کو کیا خاک سمجھے گاکیونکہ شیطان کا مکر تو انسان کے مکر سے زیادہ سخت ہے ۔ یوں وظیفہ پڑھنا اور بات ہے ، باقی تربیت جس کا نام ہے یہ بھولے شخص سے نہیں ہو سکتی ۔ تربیت اور اصلاح دوسروں کی وہی کرسکتا ہے جو نہایت ہوشیار اور بیدار مغزہو، لہٰذا بیعت بھی انتخاب کرکے ایسے ہی شخص سے کرنی چاہیے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۲۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

