بڑوں کے سامنے ادب ضروری ہے
فرمایا تکلف تو کسی کے ساتھ نہ ہونا چاہئے باقی بڑوں کے ساتھ گوتعظیم نہ ہو مگر ادب ضرور ہونا چاہئے ایسا بے تکلف ہونا جو مساوات کا رنگ پیدا کرے۔ یہ بے تکلفی نہیں بلکہ گستاخی ہے اور اتنا بے تکلف ہونا جو بے ادبی کے درجہ کو پہنچ جائے کبر سے ناشی ہے۔ اور حالاً یہ دوسروں پر ظاہر کرنا ہے کہ مجھ کو اس قدر قرب حاصل ہے جو دوسروں کو نہیں اس لئے اس کا منشاء کبر ہے۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۱۵)
