بڑا بننے کی نیت نہ کرو
فرمایا ،بڑے بننے کاطریقہ یہ ہے کہ چھوٹا بنے پھرخودبخود اس میں یہ اثر ہے کہ بڑا بن جائے گا مگربڑے بننے کی نیت نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ سلاطین اور مشائخ کی فضیلت میں ایسی تو ہزاروں حکایات منقول ہیں کہ انہوں نے تواضع کی ۔مگرکسی نے ان کے تکبر کی حکایات مدح میں نقل نہیں کیں۔ اور اس میں ذلت نہیں ہے ذلت کی حقیقت صرف عرض حاجت ہے۔ پس بوجھ اٹھانا یاگاڑھا پہننا وغیرہ ذلت نہیں ہے تواضع ہے۔ (ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۲۶)
