بوڑھیا کے گھر کام
یحییٰ بن عبداللہ اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ رات کے اندھیرے میں نکلے حضرت طلحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے آپ کو دیکھ لیا۔ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے پھر دوسرے میں۔ جب صبح ہوئی تو حضرت طلحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اس گھر میں گئے تو دیکھا کہ ایک بوڑھیا بیٹھی ہے۔انہوں نے اس سے کہا ، وہ آدمی جو تمہارے پاس آتا ہے اس کا کیا کام ہے؟ اس نے جواب دیا وہ تو اتنے عرصہ سے میرے پاس آرہا ہے ، وہ میرے ہاں میرا کام کرنے آتا ہے۔ اور گندی و تکلیف دہ چیزوں کو مجھ سے نکال باہر کرتا ہے۔ حضرت طلحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا اے طلحہ ! تجھے تیری ماں روئے کیا تو عمر کی لغزشیں ڈھونڈتاہے؟
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

