بندوں کے گناہوں کی طرف نظر نہ کرو
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ حدیث میں ہے کہ لا تنظروا فی ذنوب الناس كانكم ارباب یعنی ایسی طرح لوگوں کے پیچھے گناہوں پر نظر نہ کرو جیسے تم خدا ہو اور وہ تمہارا کوئی حق فوت کر رہا ہے۔ ایک صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ بے نمازی کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ میں نے کہا کہ تمہارے ذمہ واجب ہے کیونکہ میں نے یہ محسوس کیا کہ وہ اس کو حقیر سمجھتا ہے اور اپنے کو بَری سمجھنے کا ناز رکھتا ہے۔ گنہگاروں پر رحم کرنا چاہئے جیسے بیمار پر ۔ البتہ اس نے خود چونکہ باختیار گناہ کیا ہے اس لئے بغضِ عقلی کافی ہے۔ یہ نہیں کہ ہر وقت ان پر غرایا ہی کرے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

