بلا ضرورت مقویات اورجنسی ادویات کھانے کی مضرت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ امام غزالی ؒ نے لکھا ہے کہ جس کو مرض نہ ہو اور اعتدال کے ساتھ قوت (شہوانیہ) بھی ہو، اس کو مقویات اور دوائیں کھا کھا کر شہوانی قوتوں کو ازراہِ ہوس (نفس پرستی کی وجہ سے) برانگیختہ کرنا (اور بھڑکانا) ایسا ہے جیسے سانپ بچھو خاموش پڑے تھے ، ان کو چھیڑنا شروع کردیا کہ آؤ مجھے کاٹو۔ امراء (مالداروں) کو اس کا بہت شوق ہوتا ہے ۔ میں نے اس پر تنبیہ کی ہے کہ مشروع(جائز) شہوت کے ( پورا کرنے میں)افراط (یعنی زیادتی کرنے) سے بھی باطن کا نقصان ہوتا ہے (اور جسمانی نقصان بھی ہوتا ہے)۔ (صفحہ۴۲۵،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں