بعض غیر مقلدین کی بے باکی
ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بعض غیر مقلدین بے باک ہوتے ہیں میں ان کے متعلق اپنی حالت کہتاہوں کہ جو شخص تقلید مجتہدین کوحرام کہتا ہے میں اپنے قلب میں اس سے نفرت پاتا ہوں اور اگر جواز کا قائل ہو گو واجب نہ سمجھے اس سے نفرت نہیں پاتا ورنہ اس سے قلب میں بعد ہوتا ہے اور بعض تواس مسئلہ میں بڑے ہی سخت ہیں اس تقلید کو شرک کہتے ہیں بڑی دلیری کی بات ہے۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۶)
