بعض روزہ نہ رکھنے والوں کی بے حسی و بے شرمی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجد دالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ( روزہ نہ رکھنے والے) کم ہمت لوگوں میں بھی دو فریق ہیں۔ ایک مہذب جو روزہ نہ رکھنے کے باوجود علانیہ (کھلم کھلا ) نہیں کھاتے پیتے بلکہ اس عیب کا اختفاء کرتے ہیں اور ظاہر ہونے سے شرماتے ہیں۔ دوسرے غیر مہذب جو ذرا بھی شرم نہیں کرتے ، علانیہ کھاتے پیتے ہیں اور روکنے پر کہتے ہیں کہ جب خدا کی چوری نہیں تو بندہ کی کیا چوری؟ حالانکہ یہ مضمون محض تلبیس ہے ( یعنی دھوکہ میں ڈالنا ہے ) کیونکہ خدا تعالیٰ سے تو کسی معصیت کا اخفاء ہو ہی نہیں سکتا اور مخلوق سے اختفاء ہو سکتا ہے۔ دوسرے مخلوق سے معصیت کے اخفاء ( یعنی ظاہر نہ کرنے ) کا خود خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے تو اس کے خلاف کرنے سے وہ معصیت اور بھی سخت ہوجاتی ہے تو بلاوجہ اس میں کیوں مبتلا ہو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

