بس گزارا ہے
ایک صاحب کو میں جانتا ہوں کہ اتنا اللہ نے اسے مال دیا ہے کہ اگر وہ اپنے گھر کے علاوہ چالیس گھروں کا بوجھ اپنے سر پر اٹھانا چاہے تو اسے پتہ ہی نہ چلے، اتنا مال ہے۔ ایک دفعہ پوچھا: سنائیں کام کارو بار کیسا ہے؟ تو منہ بنا کر کہتا ہے کہ گزارا ہے، اللہ اکبر کبیرا۔ میں نے کہا: یا اللہ! جس بندے کو آپ نے اتنا دیا کہ وہ چالیس گھروں کا بوجھ آرام سے اٹھا سکتا ہے، اس سے پوچھا گیا کہ کیا حال ہے؟ کہتا ہے: گزارا ہے۔ اس کو تو چاہئے تھا کہ آگے سے یوں جواب دیتا کہ میں اپنے اللہ پر قربان جائوں، اس نے مجھے میری اوقات سے بہت بڑھ کر عطا کیا ہے۔ میں تو ساری زندگی سجدے میں سر جھکا کر پڑا رہوں میں اپنے مولیٰ کا شکر ادا کر ہی نہیں سکتا۔ مگر شکر ا دا کرتے ہوئے زبان چھوٹی ہو جاتی ہے۔ شکوے کرتے ہوئے زبان لمبی اور شکر ادا کرتے ہوئے زبان چھوٹی۔(ج 28ص88)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

