بزرگوں کے مزارات پر خرافات پر اظہارِ افسوس

بزرگوں کے مزارات پر خرافات پر اظہارِ افسوس

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ آج کل جاہلوں نے بزرگانِ دین کے مزارات پر نہایت ہی خرافات برپا کر رکھی ہیں ۔ کھلم کھلا شرک و بدعت کرتے ہیں اور منع کرنے والوںکو بزرگوں کا مخالف اور نہ ماننے والا بتلاتے ہیں ۔ اجمیر ہی میں دیکھ لیجئے، کیسے کیسے بزرگ ہیں ، حضرت خواجہ معین الدین رحمۃ اللہ علیہ جیسی ہستی جنہوں نے تمام عمر توحید اور اسلام کی خدمت اور کفار سے مقابلہ میں گزار دی ۔ اب ان سے عقیدت رکھنے والے اور محبت کا دعویٰ کرنے والے شرک وبدعت میں مبتلا ہیں ۔ یہ متبعین اور معتقدین ہیں(جنہوں نے) مقامِ عبرت کو تماشاہ گاہ اور فسق و فجور کا مرکز بنا رکھا ہے ۔ خوفِ خدا تو ان لوگوں کے قلوب میں رہا نہیں، حالات سن سن کر نہایت ہی قلب دُکھتا ہے ۔ یہ بد فہم بزرگوں کو بھی بدنام کرتے ہیں ، عوام کی تو شکایت ہی کیا جو لکھے پڑھے کہلاتے ہیں ان کو(بھی) ان خرافات اور شرکیات و بدعات میں ابتلاء ہورہا ہے۔ (آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۸۹)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے طریق میں اس کا بہت خیال رہتا ہے کہ ایسی مختصر بات بتلائی جائے جو سب باتوں کو حاوی ہو چنانچہ ایک دفعہ میں نے اخلاقِ رذیلہ کا علاج دو لفظوں...

read more

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی رحمت کی چیز ہے کہ یہاں ایک دفعہ فیصلہ ہو جاتا ہے ، پھر مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ بعض دفعہ وساوس موت کے وقت...

read more

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ طالبین سلوک میں سے ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ میں کبر بہت ہے اور فرمایا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ واقعی کبر ہے ، ان کا یہ احساس غلط نہیں۔ میں نے ان کے لیے یہ...

read more