بزرگوں کی قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بزرگ دو قسم کے ہیں ۔ ایک وہ جو کامل نائب رسول اللہ ﷺ ہیں۔ یہ حضرات بھولے نہیں ہوتے کیونکہ انبیاء سب ہوشیار (عاقل) ہوتے ہیں ، کوئی نبی بھولے نہیں ہوئے ۔ انبیاء علیہم السلام کا اعقل الناس (سب سے بڑھ کر عقل مند) ہونا کفار کو بھی مسلّم ہے ۔ دوسرے بزرگ وہ ہیں جو مقامِ نبوت کے وارث نہیں بلکہ مقامِ ولایت کے وارث ہیں ، ان میں بعض بھولے ہوتے ہیں ، بعض مجذوب ہوتے ہیں ، جیسے حضرت احمد جام ؒ ، ان کی شان یہ ہوتی ہے جو وہ خود فرماتے ہیں ؎
احمد تو عاشقی بمشیخت ترا چہ کار
دیوانہ باش سلسلہ شد شد نشد نشد
(دو قسمیں، صفحہ ۱۶۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

