بزرگوں کا احترام درجہ بدرجہ ضروری ہے
فرمایا کہ میں اپنے خسر صاحب سے گنگوہ ملنے کے لیے گیا‘ ان میں اور ان کے بھائی صاحب میں ناچاقی تھی۔ انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ تم ان سے بھی ملے‘ میں نے کہا نہیں تو پھر انہوں نے فرمایا کہ تم کو دونوں کو بزرگ سمجھنا چاہیے۔ پھر حضرت والا نے فرمایا کہ ہمیں تو حضرت حاجی صاحب نے یہ سکھایا ہے کہ اپنے سلسلہ کے بزرگوں کو باپ سمجھو اور دوسرے سلسلہ والوں کو چچا۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۱۸)
