بزرگوں سے تعلق محض دین کے لئے ہونا چاہئے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ بزرگوں کے تعلق سے دین تو درست ہوتا ہی ہے ، دنیا کی بھی برکت ہوتی ہے لیکن دنیا کے قصد سے تعلق پیدا نہ کرے ۔ جس طرح کہ حج کو جاتے وقت اس کا قصد تو نہیں ہونا چاہئے کہ بمبئی دیکھیں گے اور جہاز کی سیر کرلیں گے لیکن جو شخص حج کو جاۓ گا راستہ میں بمبئی بھی پڑے گی اور جہاز کی سیر بھی نصیب ہوگی۔ اسی طرح گو بزرگوں سے تعلق محض دین کے لئے پیدا کرنا چاہئے لیکن دنیا کی برکت بھی لازمی طور سے اس کو نصیب ہو ہی جائے گی ۔ مگر دنیا کا قصد ہرگز نہ کرے ورنہ کچھ بھی حاصل نہ ہوگا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

