برکت اور بے برکتی

برکت اور بے برکتی

ایک اللہ والے تھے، ان کو ہمارے ایک دوست نے کچھ ہدیہ پیش کیا تو وہ فرمانے لگے کہ میں کتابوں کا کام کرتا ہوں (دینی کتابوں کی ایک دکان تھی) اور اس سے اللہ تعالیٰ مجھے اتنے سو روپے دے دیتے ہیں اور میرے پیسے تو ختم ہی نہیں ہوتے۔ تو یہ برکت ہوتی ہے کہ بندہ سوچتا ہے کہ میرے پیسے تو ختم ہی نہیں ہوتے۔
اور یہاں حال کیا ہوتا ہے؟ جتنے گھر کے بندے اتنے نوکریاں کرتے ہیں، مرد بھی عورتیں بھی اور گھر کے خرچے پورے نہیں ہوتے۔ تویہ گناہوں کی ظلمت کی وجہ سے برکت نکال لی جاتی ہے اور نیکی کی وجہ سے اللہ رزق کے اندر برکت ڈال دیتے ہیں۔ کتنے گھر ایسے ہیں دس دس بندے کھانے والے ہوتے ہیں، ایک کمانے والا ہوتا ہے، اللہ ایک کے ذریعے دس بندوں کو عزت کی روزی عطا فرما رہے ہوتے ہیں۔
بعض گھروں میں چلے جائو آپ کو پوری ڈسپنسری نظر آئے گی، دوائیاں ہی دوائیاں، روز کوئی نہ کوئی حکیم ڈاکٹر کے پاس جا رہا ہوتا ہے۔ یا خاوند، یا بیوی بیٹے، یا بچے، کوئی نہ کوئی جا ہی رہا ہوتا ہے اور ایسے بھی ہیں کہ ان کو اللہ تعالیٰ زندگی بھر ڈاکٹر کے پاس جانے کا موقع ہی نہیںدیتے۔ میں نے اپنی زندگی میں ایک پچاسی سال کے بندے کو دیکھا کہ بھنووں کے بال بھی سفید ہو چکے تھے، مجھے کہنے لگا کہ میں نے اپنی زندگی میں گولی کو کبھی اپنے منہ کے اندر نہیں ڈالا، پوری زندگی گولی نہیں کھائی۔ اللہ تعالیٰ ایسی صحت عطا فرمادیتے ہیں۔(ج 34ص149)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more