برائی پر نہ روکنے کا عبرتناک واقعہ
حدیث شریف میں واقعہ آیا ہے کہ حق تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو کسی بستی کے الٹ دینے کا حکم دیا۔۔۔۔۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا یا اﷲ اس میں ایک ایسا آدمی بھی ہے جس نے کبھی گناہ نہیں کیا، جس نے عمر بھر میں کبھی آپ کی نافرمانی نہیں کی، کیا اس کے سمیت الٹ دوں؟ فرمایا کہ ہاں اس کے سمیت الٹ دو اگرچہ اس نے گناہ نہیں کیا لیکن۔۔۔۔۔
لَمْ یَتَمَعَّرُ فِیْ وَجْہِہٖ قَطُّ۔۔۔۔۔ یعنی وہ ہماری نافرمانی دیکھتا تھا، اور کبھی اس کی پیشانی پر بل نہیں پڑا۔۔۔۔۔ یہ وبال ہے منکر پر سکوت کرنے کا۔۔۔۔۔ (حقوق القرآن)
اس نے بظاہر کوئی گناہ نہیں کیا مگر گنہگاروں کو دیکھ کر اس کے چہرہ پر بل نہیں پڑا، وہ ہمارے دشمنوں سے ویسی دوستی ومحبت کے ساتھ ملتا رہا جیسا دوستوں سے (ملا جاتا ہے) تو یہ کیسی محبت ہے کہ ہمارے دشمنوںپر بھی غصہ نہ آئے اس لئے وہ بھی انہیں کے مثل ہے۔۔۔۔۔ (تجدید تعلیم وتبلیغ ۲۳۹)
اس کی مثال تو دنیا میں موجود ہے جو شخص حکومت اور سلطنت کے باغیوں سے میل جول رکھتا ہے یا ان کو امداد دیتا ہے وہ شخص بھی باغیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ہم جس کے وفادار ہیں وفاداری اسی وقت تک ہے کہ ہم اس کے دشمنوں سے نہ ملیں ورنہ ایسے شخص کو وفادار ہی نہ کہیں گے جو دشمنوں سے ملے یہ تو اجتماع ضدین ہے۔۔۔۔۔ (الافاضات الیومیہ)
یاد رکھو کہ باوجود قدرت کے منکر کی تغییر (اصلاح) نہ کرنا اور سکوت کرنا اس میں شامل ہونا ہے بعض پڑھے لکھے لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ سکوت میں مصلحت ہے (یہ سخت غلطی ہے)۔۔۔۔۔ (حقوق وفرائض)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

