بدگمانی کا آپریشن
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ایک آدمی کسی سے غصے ہو کر کہہ رہا تھا کہ اس دنیا میں صرف میں ہی ٹھیک لگتا ہوں اور تو کوئی ٹھیک ہے ہی نہیں۔ یہ فقیر پاس بیٹھا ہوا تھا۔ جب علیحدگی ہوئی تو پھرفقیرنے اس کی اچھی طرح کھال اتاری۔ فقیرنے کہا کہ میں ذرا تمہیں تمہارا آئینہ تو دکھائوں۔عموماً ایسا کرتے نہیں ہیں لیکن کبھی کبھی ایسی دوائی دینی پڑ جاتی ہے۔ فقیر نے اسے علیحدگی میں کہا: آپ یہ کرتے ہو؟ کہنے لگا: ہاں، فقیر نے کہا یہ بھی کرتے ہو کہنے لگا ہاں ۔ فقیر نے جب گردان پڑھی تو پھر بس اس کے پسینے چھوٹ گئے اس نے فقیر کے پائوں پکڑ لئے کہ حضرت معاف کردو۔ فقیر نے کہا کہ یہ تو وسعت ِ ظرفی سمجھو فقیر اس وقت چپ کر گیا اور تمہیں کچھ نہیں کہا، آپ ہر کسی کو اندھا سمجھتے ہیں۔ چنانچہ اس نے بدگمانی والے گناہ سے توبہ کی۔(ج 26ص236)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

