بدکاری اور بے حیائی کا نام ثقافت اور فنون لطیفہ
’’عبدالرحمن بن غنم اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ابو عامر یا ابو مالک اشعری ( رضی اللہ عنہم) نے بیان کیا۔۔۔۔۔ بخدا انہوں نے غلط بیانی نہیں کی۔۔۔۔۔ کہ انہو ں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یقیناً میری امت کے کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو زنا ‘ ریشم ‘ شراب اور آلات موسیقی کو (خوشنما تعبیروں سے ) حلال کرلیں گے اور کچھ لوگ ایک پہاڑ کے قریب اقامت کریں گے ‘ وہاں ان کے مویشی چر کرآیا کریں گے ‘ ان کے پاس کوئی حاجت منداپنی ضرورت لے کر آئے گا وہ (ازراہ حقارت) کہیں گے ‘ کل آنا ‘ پس اللہ تعالیٰ ان پر راتوں رات عذاب نازل کرے گا اور پہاڑ کو ان پر گرا دے گا اور دوسرے لوگو ں کو (جو حرام چیزوں میں خوشنما تاویلیں کریں گے ) قیامت تک کے لئے بندر اور خنزیر بنا دے گا ‘‘۔۔۔۔۔(معاذاللہ)(صحیح بخاری ص۸۳۷ج۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

